18 فروری 2012 - 20:30

خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے شام کی عوامی حکومت سےدشمنی کامظاہرہ کرتےہوئے بغداد ميں ہونےوالے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کومشروط کردیاہے۔

ابنا: خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے بغداد میں ہونےوالے عرب لیگ کےسربراہی اجلاس میں شرکت کومشروط کرتےہوئے اعلان کیاہے کہ وہ اسی صورت میں اس اجلاس میں شرکت کریں گے جب عراق شام مخالف عرب لیگ کے منصوبے اور عراق کےقومی اتحاد کےموضوع کےحل کوتسلیم کرےگا۔

خلیج فارس تعاون کونسل کےرکن ممالک نےعراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کےصدر بشار اسد کو بغداد میں ہونےوالےعرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دے اور شام مخالف عرب لیگ کےمنصوبے کی حمایت کرے۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے امید ظاہر کی ہے کہ بغداد میں ہونےوالے عرب لیگ کےآئندہ سربراہی اجلاس میں بشار اسد یا ان کانمائندہ ضرور شرکت کرے گا۔نوری مالکی نےکہاکہ اگرعرب لیگ کےاجلاس کو نمائندوں کی سطح تک ہی منحصر کیاگیا توامید ہے کہ شام کےصدر یا ان کانمائندہ بغداد میں ہونےوالےعرب لیگ کےاجلاس میں شرکت کرےگا۔

عراقی وزیراعظم نے کہاکہ وہ چاہتےہیں کہ بغداد اجلاس میں شام کےصدر یا ان کانمائندہ موجود رہے کیونکہ اس سے ہرطرح کی قبائلی جنگ اورمداخلت کے بغیرمذاکرات کانیاباب کھل سکتا ہے۔........ /169